5 جون، 2025، 9:27 PM

ایران اسرائیل کو ماضی کی کارروائیوں سے زیادہ سخت جواب دے گا، جنرل سلامی

ایران اسرائیل کو ماضی کی کارروائیوں سے زیادہ سخت جواب دے گا، جنرل سلامی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  المیادین ٹی وی چینل نے ایران کے سیاسی اور عسکری حکام سے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات، اسرائیل کی دھمکیوں اور دیگر اہم علاقائی مسائل پر گفتگو کی ہے۔

اس انٹرویو میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کی مکمل تیاری پر زور دیتے ہوئے قومی خودمختاری اور ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ملک کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اسرائیلی حکام کی طرف سے دی گئی حالیہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی  ہماری صلاحیتوں سے واقف ہیں، وہ حماقت کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر ممکنہ حملے کا جواب آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 سے زیادہ تباہ کن اور خوف ناک ہوگا۔

News ID 1933235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha