2 جون، 2025، 10:34 PM

غزہ پر سرائیلی مظالم جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 فلسطینی شہید

غزہ پر سرائیلی مظالم جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستوں نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 فلسطینیوں کو شہید کیا

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل رژیم کی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 54,470 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں جب کہ 503 افراد زخمی ہوئے جس سے اسرائیلی حملے میں زخمیوں کی تعداد 124,693 ہو گئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کیے اور اب تک 4,201 افراد شہید جب کہ 12,652 زخمی ہوچکے ہیں،  گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر جنگ یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

News ID 1933156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha