1 جون، 2025، 7:05 PM

ہندوستان میں شدید بارش اور طوفان، 24 گھنٹے میں تین درجن اموات

ہندوستان میں شدید بارش اور طوفان، 24 گھنٹے میں تین درجن اموات

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تقریبا تین درجن اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ریاست کرنا ٹک میں پر مانسون کی بارشوں نے ایک سو پچیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کرناٹک میں پر مانسون بارشوں میں اب تک اکہتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے راجستھان، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں موسم کے قہرکے حوالے سے انتباہ دیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر شدید آندھی، بجلی گرنے اور تباہ کن بارش کا امکان ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شمالی علاقوں، میگھالیہ، آسام، میزورم ، ناگالینڈ، ارونا چل پردیش میں شدید بارش ہورہی ہے اور مختلف جگہوں پر زمین کھسکنے اورعمارتوں کے گرجانے سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

News ID 1933130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha