16 مئی، 2025، 6:58 PM

ایران اور تین یورپی ممالک سفارت کاری کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، نائب وزیر خارجہ

ایران اور تین یورپی ممالک سفارت کاری کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے لکھا کہ ایران اور تین یورپی ممالک سفارت کاری کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا: ہم نے استنبول میں تین یورپی ممالک کے ساتھ ایران امریکہ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور تین یورپی ممالک سفارتی مشن کو برقرار رکھنے  کے لیے پرعزم ہیں، اگر ضروری ہوا تو بات چیت جاری رکھنے کے لیے ہم دوبارہ ملیں گے۔

استنبول میں ایران اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان 2025ء کے جوہری  معاہدے کے فریم ورک میں بات چیت ہوئی۔

News ID 1932722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha