22 اپریل، 2025، 10:37 AM

غزہ پر حملوں میں شدت نہ لائیں تو استعفی دوں گا، صہیونی انتہا پسند وزیر

غزہ پر حملوں میں شدت نہ لائیں تو استعفی دوں گا، صہیونی انتہا پسند وزیر

صہیونی انتہا پسند وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں میں شدت نہ لائی گئی تو استعفی دوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر خزانہ اسموتریچ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعفے کی دھمکی دی ہے۔

انتہا پسند وزیر نے کہا ہے کہ اگر غزہ پر فوجی کارروائیاں تیز نہ کی گئیں تو وہ وزارت چھوڑ دیں گے۔

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق اسموتریچ نے کہا ہے کہ میری نظر میں غزہ پر فیصلہ کن حملے کا وقت آ چکا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اس حکومت کے وجود کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ مکمل جنگ نہیں بلکہ محض ایک محدود فوجی آپریشن ہے جس کا مقصد صرف قیدیوں کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموتریچ نے غزہ پر حملوں میں شدت نہ لانے کی صورت میں اپنے قریبی حلقوں کو عہدے سے ممکنہ دستبرداری سے مطلع کیا ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب نتن یاہو کی حکومت کو غزہ جنگ میں ناکامی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید داخلی تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیلی عوام کا بڑا طبقہ بالخصوص مقبوضہ بستیوں کے باشندے جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ اسموتریچ کے مؤقف سے یکسر مختلف ہے۔

News ID 1932079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha