مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کے بہیمانہ حملوں کی وجہ سے غزہ میں سویلین انفراسٹرکچر کو بری طرح تباہ کردیا ہے۔ فلسطینی عوام نے عید الفطر کی نماز تباہ شدہ مساجد اور گلیوں میں ادا کی۔
سوشل میڈیا پر تباہ شدہ مقامات پر نماز عید پڑھنے کی تصاویر شئیر کی جارہی ہیں۔
نیوز چینل قدس کے مطابق غزہ کے باشندوں نے مسجد العمری میں نماز عید ادا کی جس کا بڑا حصہ صہیونی فوج کے حملے میں تباہ ہوچکا ہے۔
دراین اثناء درندہ صفت صہیونی فورسز نے ہیلی کاپٹر سے نماز عید کی ادائیگی کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کردی۔
عید کے پہلے دن فلسطینیوں نے صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے عزیزوں کی قبروں پر حاضری دی جبکہ بچوں نے تباہ شدہ گلیوں میں "اللہ اکبر" کے نعروں کے ساتھ مختصر گروہوں کی شکل میں مارچ کیا۔
آپ کا تبصرہ