2 فروری، 2025، 6:22 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح تصادم؛ 18 فوجی مارے گئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح تصادم؛ 18 فوجی مارے گئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح تصادم کے دوران اس ملک کے 18 فوجی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ملک کے 18 فوجی مارے گئے ہیں۔"

 پاکستانی فوج کے مطابق سرحدی شہر "کلات" کی ایک اہم شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والے مسلح شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 18 فوجی مارے گئے۔ تاہم اس تصادم میں 12 جنگجو بھی مارے گئے ہیں اور واقعے کے دوران ایک دوسری کاروائی میں مزید 11 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مسلح حملوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

News ID 1930028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha