19 جنوری، 2025، 8:00 PM

غزہ کے مجاہدین نے عوام میں شامل ہو کر فلسطینی پرچم لہرایا، صیہونیوں پر وحشت طاری ہوگئی

غزہ کے مجاہدین نے عوام میں شامل ہو کر فلسطینی پرچم لہرایا، صیہونیوں پر وحشت طاری ہوگئی

صہیونی حلقوں نے غزہ کے عوام کے درمیان القسام فورسز کی موجودگی کے ساتھ مساجد سے اللہ اکبر کی صداوں اور فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی صحافی عمیحالی اطالی نے غزہ میں عوام کے درمیان القسام فورسز کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے، 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کی ہم نے ناقابل تلافی قیمت ادا کی، لیکن ہم میدان میں فتح یاب نہیں ہوسکے، ہر  صیہونی ماں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے بچوں کی قسمت ان سیاست دانوں کے ہاتھ میں ہے جو فتح حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

 دوسری جانب عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرا کر اسرائیل کی شکست کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وسیع پیمانے پر تباہی کے باوجود غزہ کی مساجد سے بلند ہوتی صدائے تکبیر، چوکوں میں لوگوں کا اجتماع اور مزاحمت کی حمایت میں نعرے اسرائیلی حلقوں میں تشویش کا باعث بنے ہیں اور  صیہونی آبادکار نیتن یاہو کو اس ذلت آمیز شکست کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

News ID 1929694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 13:12 - 2025/01/20
      0 0
      Zindabad jeyo