مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مختلف صوبوں میں امریکہ اور ترکی کے گماشتوں کے درمیان تصادم شدت اختیار کرگیا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں تشرین ڈیم کے قریب نیشنل آرمی سے وابستہ جنگجوؤں نے ترکی کے حامی عناصر پر تشرین ڈیم کے آس پاس گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ترک افسر بھی شامل ہے جو ملک کی ملٹری انٹیلی جنس سروس سے وابستہ تھا اور ترک فوج کی کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔
مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ ترکی امریکہ سے وابستہ کرد فورسز کے زیر کنٹرول شہروں اور علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس وقت شام کے شمال مشرقی علاقوں میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ