مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی آپسی جنگ کے بعد نور الدین الزنکی دہشت گرد گروہ کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نور الدین الزنکی دہشت گرد گروہ شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں فعال تھا۔ یہ گروہ قومی آزادی محاذ سے وابستہ تھا جسے ترکی کی حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی ۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں مرکز کے اعلان کے مطابق النصرہ محاذ اور نور الدین الزنکی کے دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ 4 دن سے لڑائی جاری تھی جس میں فریقین کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور النصرہ محاذ نے نور الدین الزنکی کے زیر کنٹرول بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ جس کے بعد نورالدین الزنکی گروہ کو ختم کردیا گیا ہے۔
شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی آپسی جنگ کے بعد نور الدین الزنکی دہشت گرد گروہ کو تحلیل کردیا ہے۔
News ID 1887035
آپ کا تبصرہ