7 دسمبر، 2024، 9:03 AM

لبنان میں جنگ بندی، صہیونی حکومت کی دوبارہ خلاف ورزی

لبنان میں جنگ بندی، صہیونی حکومت کی دوبارہ خلاف ورزی

صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فضائی طیاروں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر بمباری کی ہے۔

لبنانی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر الخیام میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

حزب اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن غالب ابوزینب نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد صہیونی فوج نے 100 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

News ID 1928627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha