27 نومبر، 2023، 10:30 AM

صہیونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی دوبارہ خلاف ورزی

صہیونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی دوبارہ خلاف ورزی

خان یونس اور رفح کی فضاؤں میں صہیونی ڈرون طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروازیں کیں

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ڈرون طیاروں کو خان یونس اور رفح کے اندر بھیجا ہے۔ یہ اقدام جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرنے کے باوجود کئی دفعہ خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین پر حملے کرچکی ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے بیان دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی میں توسیع کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ تنظیم نے کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کرکے جنگ بندی میں توسیع کی کوشش جائے گی۔

دوسری صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیل کابینہ آج رات کو اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی میں مزید 4 روز کی توسیع ہوگی

News ID 1920213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha