12 نومبر، 2024، 2:26 PM

ایرانی بارڈر فورس کا خلیج فارس میں سرچ آپریشن، کئی ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن ضبط کر لیا

ایرانی بارڈر فورس کا خلیج فارس میں سرچ آپریشن، کئی ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن ضبط کر لیا

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کی سرحدی فورس نے خلیج فارس کے پانیوں میں 601,000 لیٹر سمگل شدہ ایندھن کو ضبط کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ہرمزگان کے سرحدی محافظوں کے کمانڈر جنرل بہادر اسماعیلی نے بتایا کہ سرحدی  فورس نے خلیج فارس کے پانیوں میں ایک بحری جہاز سے 601,000 لیٹر ڈیزل قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران  چودہ سمگلروں کو گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ کارروائیاں سرحدوں کی نگرانی اور قومی رقوم کی واپسی اور کسی بھی اسمگلنگ کو روکنے کے مقصد سے کی گئیں۔

News ID 1928080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha