28 اکتوبر، 2024، 9:36 PM

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کے علاقہ مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں درپیش حالات کا جائزہ لیا۔

سید عباس عراقچی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کو عدم استحکام اور بدامنی سے بچانے کے لئے ہر قسم کی ضروری کاروائی سے گریز کیا جائے۔

یاد رہے کہ فلسطین اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد نتن یاہو انتظامیہ نے ایران کی سالمیت کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین مقامات پر حملہ کیا تھا تاہم ایرانی ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملے کا ناکام بنایا تھا۔

News ID 1927760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha