مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے بیروت کے نواحی علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔
لبنانی سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بیروت پر ہونے والے حملے شہید حسن نصراللہ پر کئے گئے حملوں سے بھی زیادہ شدید تھے۔
مقامی افراد نے کہا ہے کہ بیروت کے نواحی علاقے میں کئی عمارتوں کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔ بعض نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل نے کسی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری طرف صہیونی چینل 14 نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین ہدف تھے۔
دو صہیونی سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے تاہم حملے کی کامیابی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح ہونے والے حملے میں حزب اللہ کے رہنماؤں کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں سید ہاشم صفی الدین بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ