20 اگست، 2024، 11:06 PM

ایران نے 2024 کی فٹ بال چمیئن شپ میں ترکمانستان کو شکست دی

ایران نے 2024 کی فٹ بال چمیئن شپ میں ترکمانستان کو شکست دی

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے تاجکستان میں منعقد ہونے والی سنٹرل ایشین فٹ بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ 2024 میں ترکمانستان کو شکست دی۔

مہر نیوز کے مطابق ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے تاجکستان میں منعقد ہونے والی سنٹرل ایشین فٹ بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ 2024 میں ترکمانستان کو شکست دی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے پیر کو دیر گئے کھیلوں کے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ترکمانستان کو 6-1 سے شکست دی۔

ایران کی جانب سے سلمان غفاری نے تین جبکہ ابوالفضل کاظمی، امین مہرالیان اور عرفان خدادادیان نے ایک ایک گول کیا۔

گروپ بی میں ایران اپنے دوسرے میچ میں بدھ کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گا۔
عباس چمنیان ٹورنامنٹ میں ایرانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

 سنٹرل ایشین فٹ بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ 2024، 17 سے 24 اگست تک تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں جاری ہے۔

News ID 1926089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha