28 جون، 2024، 10:25 AM

انتخابات میں شرکت نیکی کے کاموں میں سبقت لینے کا عملی نمونہ ہے، ایرانی چیف جسٹس

انتخابات میں شرکت نیکی کے کاموں میں سبقت لینے کا عملی نمونہ ہے، ایرانی چیف جسٹس

حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کا ایک عملی نمونہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے حضرت شاہ عبدالعظیم کے حرم میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ملکی آئین کے مطابق ملک اور قوم کو درپیش مشکلات حل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام کی ذمہ داری ہے کہ ایسے فرد کا انتخاب کریں جو ملک کی مشکلات حل کرکے اس کو ترقی کی راہ پر ڈال دے۔

حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا کہ انتخابات ایک عقلی، دینی اور سیاسی عمل ہے جس کو آج اور بروقت انجام نہ دیا جائے تو کل اس کی تلافی ممکن نہیں۔ انتخابات میں شرکت نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کا ایک مصداق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام انتخابی عمل میں شرکت کرتے ہوئے ملک کی تقدیر بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

News ID 1925033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha