مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل جمعہ 28 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ ایران کے اندر اور بیرون ملک مقیم شہری صبح 8 بجے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے گھر سے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی طرف امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لیے دیا گیا وقت تمام ہوگیا ہے۔
صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والوں میں سے چھے افراد کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
صدارتی امیدوار قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ