23 جون، 2024، 3:04 PM

ایران کے قومی کھیلوں کی تنظیم کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:

عشق امیر المومنینؑ سرمایہ حیات ہے، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے جشن غدیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے

عشق امیر المومنینؑ سرمایہ حیات ہے، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے جشن غدیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے

ایرانی کھیلوں کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ غدیر عشق کی تجلی گاہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کے موقع پر ہر سال دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کو خالص مذہبی پروگرام سمجھا جاتا ہے جس میں سیاسی مسائل کا نام و نشان نہیں ہوتا ہے۔ اس جشن کے موقع لوگوں کو حضرت علی علیہ السلام کی زندگی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور ان کے فضائل سننے کا موقع ملتا ہے۔

اس سال دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے موقع پر ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خصوصی دلچسپی کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ ملکی کھیلوں کی تنظیم کے سربراہ سعید حق وردی نے اس حوالے سے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پورا سال حضرت علی علیہ السلام کو یاد کرنا چاہئے۔ مولا علی علیہ السلام کی پیروی سرمایہ حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مستحق افراد کی مدد کرنے کے تقریبا 30 پروگرام ہوئے۔ کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں نے شہداء مدافع حرم کے نام پر پروگرام کئے اور مستحق لوگوں کی مدد کی۔

انہوں نے کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں کو دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ غدیر حضرت علی علیہ السلام کے ساتھ عشق کی تجلی گاہ ہے۔ غدیر کے دن مولا علی علیہ السلام مسلمانوں کے امیر اور مولا کے طور پر پہچانے گئے۔ حضرت علی علیہ السلام بہادری اور جوانمردی کا کامل نمونہ ہیں۔ کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اس جشن میں شرکت کرکے معاشرے میں بہترین نمونہ ہونے کا مظاہرہ کریں گے۔

News ID 1924904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha