10 مئی، 2024، 1:12 PM

یورپی یونین کے متعدد ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین کے متعدد ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

آئرلینڈ اسپین اور ناروے سمیت یورپی یونین کے مزید متعدد ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی یڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک اسلووینیا اور مالٹا، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ممالک آج یعنی دس مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹ دیں گے، اس ووٹ کے نتیجے میں فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ بائیس مارچ کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسپین، آئرلینڈ، مالٹا اور اسلووینیا نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ’پہلا قدم اٹھانے‘ پر متفق ہو گئے ہیں۔

اسپین اور آئرلینڈ ایک عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کے مضبوط حامی رہے ہیں. انیس سو اٹھاسی کے بعد سے اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک میں سے ایک سو چالیس ممالک پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت نے مذکورہ چار یورپی ممالک کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن پر’دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا ہے ، ساتھ ہی یہ بھی دھمکی دی ہے کہ ان کے اس اقدام سے غزہ تنازعے پر مذاکرات کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ اسلووینیا کی حکومت نے جمعرات کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے کی منظوری دے دی، اب یہ حکم نامہ جون کے وسط تک منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

News ID 1923869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha