7 مئی، 2024، 6:08 PM

امریکہ رفح پر صیہونی رجیم کے حملوں میں شریک ہے، فلسطینی اتھارٹی

امریکہ رفح پر صیہونی رجیم کے حملوں میں شریک ہے، فلسطینی اتھارٹی

غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے رفح پر اسرائیلی زمینی حملے کے آغاز پر ایک بیان جاری کرکے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب نیوز کے حوالے سے ہے کہ غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی غاصب رجیم نے جان بوجھ کر غزہ میں انسانی امداد کو روکنے کے ساتھ رفح میں بھی انسانی بحران پیدا کر دیا ہے اور  انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرم ابو سالم کراسنگ اور رفح کے مشرق میں ہسپتالوں اور اسکولوں تک کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران  35 سے زیادہ شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو شہید کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے صوبہ رفح کے مشرقی علاقے کی صورت حال کو ایک مکمل انسانی بحران قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رفح شہر سمیت غزہ کے تمام حصوں میں یکساں بحرانی صورتحال ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے اس بیان میں غزہ کے عام شہریوں کے خلاف قابض فوج کے جاری جرائم، رفح اور کرم ابو سالم کراسنگ پر حملے، انسانی امداد کی آمد کو روکنے اور بیماروں اور زخمیوں کو طبی امداد سے محروم کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی حکومت، عالمی برادری اور صیہونی رجیم کو مکمل طور پر اس جارحیت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے دنیا کے تمام آزاد ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ قابض رجیم پر رفح کے خلاف حملوں کو روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے دباو ڈالیں۔ 

News ID 1923806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha