4 مئی، 2024، 7:46 PM

غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے جاری، مزید 15 فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے جاری، مزید 15 فلسطینی شہید

خبر رساں ذرائع نے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے نئے حملوں کے نتیجے میں اب تک 15 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملے بدستور جاری ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے آج صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 15 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

جب کہ غزہ کے جنوبی قصبے "الصابرہ" پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ رفح شہر کے مشرق میں ایک مکان پر صیہونی فوج کے حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 دیگر فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ کے 211 دنوں کے دوران اس پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 34 ہزار 654 فلسطینی شہید جب کہ 77 ہزار 908 زخمی ہوئے ہیں۔ 

News ID 1923748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha