مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ساتویں پوتی کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
وہ شہید محمد اسماعیل ہنیہ کی بیٹی ہیں جو صیہونی حکومت کے ان کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئی تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھی، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔
آپ کا تبصرہ