مہر نیوز اہجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں ولادیمیر پیوٹن کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور روسی فیڈریشن کے صدر کے طور پر پانچویں بار منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ماسکو میں ایران کے سفارت خانے کے بیان کے مطابق صدر رئیسی نے ایران اور روس کے تعلقات میں بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔
روس کی 2024 کی صدارتی دوڑ میں موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن 87.32% ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔
آپ کا تبصرہ