19 فروری، 2024، 10:56 AM

برازیلی صدر کے بیان پر نتن یاہو کا شدید ردعمل

برازیلی صدر کے بیان پر نتن یاہو کا شدید ردعمل

صہیونی وزیراعظم نے داسیلو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان کو شرمناک اور مداخلت قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ برازیل کے صدر لولا داسیلو کی جانب سے غزہ میں صہیونی جارحیت کی مذمت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نتن یاہو نے داسیلو کے بیان کو شرمناک اور ریڈلائن عبور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مکمل فتح پر غزہ پر حملے جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ برازیلی صدر نے غزہ میں صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم ڈھاتے ہوئے جرمن نازیوں کو بھی پیچھے چھوڑا ہے۔ 

ایتھوپیا کے دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ نہیں ہورہی ہے بلکہ ایک تربیت فوج کے ہاتھوں بے گناہ اور نہتے شہریوں کو قتل عام ہورہا ہے۔

News ID 1922004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha