مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی بندش کے بعد گذشتہ رات تل الزعتر کیمپ میں واقع غزہ کی پٹی کے ایک اہم ترین آبی ذخائر پر بمباری کی جس کے بعد جبالیہ اور غزہ کی پٹی میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
غزہ کی پٹی میں ایک اور مسجد شہید
اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مشرق میں الجرن موڑ پر واقع ابو الخیر مسجد پر بمباری کی۔
فلسطینی ذرائع نے غزہ میں تل الهوای کے قریب القدس اسپتال سے ملحقہ عمارت پر بمباری کا لمحہ بھی شائع کیا۔
آپ کا تبصرہ