18 اکتوبر، 2023، 3:39 PM

غزہ کے شہریوں پر بارود کی بارش، شہداء کی تعداد بڑھ کر 3200 ہوگئی!

غزہ کے شہریوں پر بارود کی بارش، شہداء کی تعداد بڑھ کر 3200 ہوگئی!

غزہ کی وزارت صحت نے غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے اس پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی رجیم کے فضائی حملوں کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق فلسطینی شہداء کی تعداد تین ہزار دو سو تک پہنچ گئی ہے جب کہ گیارہ ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
دوسری جانب المیادین چینل کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ قتل و غارت اور جرائم کے باوجود ہزاروں فلسطینی اب بھی بمباری والے علاقوں کے قریب اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور گھروں کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد جبالیہ کیمپ چھوڑنے اور 1948 کی ہجرت کی افسوسناک تاریخ کو دہرانے کے خلاف ہے۔

اسی دوران الجزیرہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع یرموک کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔ 
اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں واقع القصاصیب اور حلیمہ السعدیہ کے علاقوں پر صیہونی بمباری کے دوران 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غاصب اسرائیلی رجیم کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں واقع حمد شہر کے رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔

فلسطین الیوم نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ صیہونی فوج کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ آرٹلری حملے بھی جاری ہیں۔

News ID 1919486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha