16 جون، 2023، 11:29 AM

پاکستانی کوہ پیما "ساجد سدپارہ" کا بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان

پاکستانی کوہ پیما "ساجد سدپارہ" کا بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا۔ ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے۔ رپورٹس کے مطابق 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے۔ ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بنا آکسیجن سر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔

ساجد سدپارہ نے ایوریسٹ، کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا کو سر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ علی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔

News ID 1917227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha