مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صہیونی افواج نے حملہ کردیا اور ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے۔ یہ جوان صہیونیوں پر حملے کی کوشش کررہا تھا اس دوران صہیونی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بننے سے زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ الخلیل میں حملوں کے خطرات بڑھنے کی وجہ سے سائرن بجائے جارہے ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرتے ہوئے صہیونی عوام کو خبردار کیا جارہا ہے کہ اپنے گھروں میں محصور رہیں اور بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
آپ کا تبصرہ