مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براؤنزول میں پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق وینزویلا سے ہے جو چند روز قبل ہی اس شیلٹر ہاؤس میں منتقل ہوئے تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تارکین وطن اپنے شیلٹر ہاؤس کے سامنے بنے اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑے ہیں کہ ایک تیز رفتار کار ریڈ سگنل توڑتے ہوئے ان پر چڑھ دوڑتی ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ دانستہ کی گئی حرکت تھی یا پھر صرف ایک حادثہ۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ