15 اپریل، 2023، 8:37 PM

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا سوڈان میں مذاکرات کی ضرورت پر زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا سوڈان میں مذاکرات کی ضرورت پر زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے مسلمان اور برادر ملک سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے مسلمان اور برادر ملک سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سوڈانی بھائی رمضان المبارک کے آخری ایام میں، مذاکرات کے ساتھ اندرونی تنازعات کا خاتمہ کریں گے اور موجودہ تشویشناک صورتحال پر باہمی گفتگو اور امن و صلح کے ساتھ قابو پالیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یقیناً سوڈان میں پیدا ہونے والے حالیہ بحران کا واحد حل، اس ملک کے باشندوں کے درمیان مذاکرات اور قومی اقدام پر اندرونی اتفاق رائے ہے۔

News ID 1915924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha