مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ سے نقل کیا ہے کہ روسی صدارتی محل کریملن نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ 20 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔
بیان میں آیا ہے کہ ولادیمیر پوٹن اور شی جن پنگ ماسکو میں جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ملاقات میں چین اور روس کے درمیان اہم دستاویزات اور دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
کریملن کے بیان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ چین کے صدر کا دورہ روس دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک اہداف کے مطابق ہے اور اس سے یوریشین اقتصادی یونین کو تقویت ملے گی۔
آپ کا تبصرہ