مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مقدس کی ویب سائٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، میوزیمز اور دستاویزاتی مراکز کی آرگنائزیشن نے صوبہ خراسان رضوی میں ادارہ اسلامی ثقافت و ارتباط کے صوبائی دفتر کو ۱۲ ہزار کتابیں بطور ہدیہ دیں جنہیں افغانستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر تک پہنچایا جائے گا
رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کےکتب خانوں کے سربراہ رضا رشید پور نے بتایا کہ دین، سماجیات، قانون، تاریخ، جغرافیہ اور نفسیات کے موضوع پرمختلف کتابیں عطیہ کی گئی ہيں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کتابوں کا انتخاب متعلقہ مرکز کی درخواست کی بنیاد پر کیا گیا۔
انہوں نے کتابوں کو ہدیہ کئے جانے کے اقدامات کو رضوی موبائل لائبریری کی بے مثال اور منصبی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے کتب خانوں کو ہمیشہ لوگوں کی جانب سے کتابیں بطور ہدیہ موصول ہوتی رہتی ہیں اور اسی طرح مختلف آرگنائزیشنز، اداروں اور ثقافتی مراکز کی جانب سے بھی کتابیں امانت کے طور پر رضوی کتب خانوں کو دی جاتیں ہيں۔ آستان قدس رضوی اس مسئلے پر بھی خاص توجہ دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں میں بھی کئی بار افغانستان کے علمی و دینی مراکز کو مختلف کتابیں بطور ہدیہ یا امانت کے طور پر ارسال کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے موبائل کتب خانوں کی جانب سے گذشتہ چند برسوں کے دوران ۹ ہزار سے زائد کتب افغانستان کے مختلف علمی مراکز منجملہ افغانستان کی اشراق یونیورسٹی، تبیان کلچرل انسٹیٹیوٹ اور سید الشہداء فلاحی انسٹیٹیوٹ کو کتابوں کا عطیہ دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ