مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ، جبکہ گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں نوشہرہ، شبقدر، مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، کوہاٹ، صوابی اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
بنوں اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ