مہر خبررساں ایجنسی/ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹریل گروپ کے ٹیکنیکل اینڈ انجینئرنگ ریسرچ گروپ کے سربراہ مہدی معصومی نے کہا ہے کہ ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کے متعلقہ یونٹوں نے ملک کے تعلیمی مراکز اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے تعاون سے اپنی مصنوعات کو لیول تین سے اپ گریڈ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دو سے تین سال کے دوران ایران میں اس سطح کے پروٹو ٹائپ ٹریکٹر تیار کیے جانے لگیں کے۔
ایران ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹریل گروپ کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ ریسرچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لیول تین ٹریکٹر اعلی ٹیکنالوجی کی بنیاد کی حامل مصنوعات ہیں جبکہ ملک میں لیول چار ٹریکٹر ٹیکنالوجی تک پہنچنے کی بنیاد بھی فراہم ہوگی ۔ ایران ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹریل گروپ اس وقت چھبیس مصنوعات تیار کرتا ہے، جن میں سے پینتیس سے ایک سو پچاس ہارس پاور والے ٹریکٹر بھی شامل ہیں ۔ ایران میں تیار ہونے والے یہ ٹریکٹر ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک برآمد بھی کیے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ