سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے والے 2پاکستانی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے والے 2پاکستانی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2020ءکے بعد پہلی بار کسی کو سزائے موت دی گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق دونوں پاکستانیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد ریاض ریجن میں کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ان پاکستانیوں پر ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا، جنہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے معاف کیے جانے کے باوجود سزائے موت دے دی گئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 2ہزار 107پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا یہ وعدہ تاحال پورا نہیں ہو سکا اور اب تک صرف 250پاکستانی قیدی ہی رہا کرکے وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔

News Code 1913113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha