1 جون، 2022، 12:20 PM

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسلام و مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسلام و مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پربھی دستخط کر دیئے، جو کسی بھی خائن اور غدار عرب ملک کے ساتھ اسرائیل کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔

 اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے فری ٹریڈ ڈیل طے پاگئی جس پر دونوں ممالک کے حکام نے دبئی میں دستخط کردیئے۔ یہ معاہدہ مہینوں پر مشتمل مذاکرات کے بعد طے پایا۔

ایک تقریب میں آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کی۔

اسی طرح اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخجا نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک بے مثال کامیابی ہے۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو مارکیٹوں تک کم ٹیرف میں تیز تر رسائی ملے گی جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں 2020 کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرکے اسلام و مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا ثبوت پیش کیا تھا۔ عرب ممالک کے امیرکہ اور اسرائیل نواز عربی صہیونی حکمرانوں کی خیانت اور غداری کی وجہ سے فلسطینی مسلمانوں کو آج بھی اسرائيل کے وحشیانہ اور ہولناک مظالم کا سامنا ہے۔

News ID 1911052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha