پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا

پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے مطالبہ اور مشروط مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے مطالبہ اور مشروط مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کا اعلان حکومت کی مدت پوری ہونے پر کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا تعین حکومت اور اتحادی مل کر کریں گے، عمران خان کان کھول کر سن لیں الیکشن کا اعلان حکومت کی مدت پوری ہونے پر کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کووڈ، فیٹف اورچارٹر آف ڈیموکریسی پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنےکو تیار نہیں تھے۔

ادھرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا  تھا کہ اگر حکومت نے  6 دن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو پھر نکلیں گے، اسمبلیاں توڑنے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو اب تیاری سے نکلیں گے۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے واپس آنے کو کوئی ڈیل یا کمزوری نہ سمجھے، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، چھ دن میں اسمبلیاں توڑنے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تواب پوری تیاری سے نکلیں گے۔

News Code 1911008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =