پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں انڈونیشیا کو شکست دیدی

پاکستان نے مینز ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گول سے شکست دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مینز ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گول سے شکست دے دی۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کوصفرکے مقابلے میں 13 گول سے ہرا دیا۔ پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان کی قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے دو دو گول اسکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

News Code 1910969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =