معلم اخلاق، عارف اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ فاطمی نیا کا انتقال ہوگيا

معلم اخلاق ، عارف ، خطیب توانا اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معلم اخلاق، عارف ، خطیب توانا اور مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا 1325 شمسی میں تبریز میں پیدا ہوئے۔ مرحوم بہترین معلم اخلاق، عارف، خطیب اور اسلامی مؤرخ تھے۔ مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ کے والد بزرگوار بھی تبریز کے معروف علماء اور عرفاء  میں شامل تھے۔ مرحوم سید عبداللہ فاطمی نیا ، تبریز کے بزرگ عارف آیت اللہ مصطفوی تبریزی سے 30 سال تک علوم ظاہری و باطنی حاصل کرتے رہے ۔ مرحوم مصطفوی تبریزی ، عارف بزرگ  مرحوم آیت اللہ قاضی کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے۔

مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا علم رجال اور عرفان میں صاحب نظر تھے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

News Code 1910862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =