شمالی وزیرستان میں خودکش  حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھما کے نتیجےمیں 3 سکیورٹی اہلکار اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھما کے نتیجےمیں 3 سکیورٹی اہلکار اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ بچوں میں انعم، احسن اور احمد شامل ہیں جن کی عمریں بالتریب  4، 8 اور 11 سال ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔

News Code 1910851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =