مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی صدرنے ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس غم انگیز موقع پر امارات کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا آج 73 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
ایرانی صدر کا امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
News ID 1910836
آپ کا تبصرہ