امیر قطر نے شاندارمیزبانی پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا

قطرکے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں شاندارمیزبانی پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطرکے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں شاندارمیزبانی پر ایرانی صدرکا شکریہ ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق امیر قطر نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنے ایک فوٹوکو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر جناب سید ابراہیم رئیسی کی شاندار میزبانی اور گرم استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امیر قطر نے لکھا کہ اس سفر میں ہم نے مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ امیر قطر نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عرب ممالک پر زوردیا کہ وہ فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور فلسطینیوں کی مدد کے سلسلے میں اپنا اسلامی، انسانی، اخلاقی اور سیاسی کردار ادا کریں اور باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائيلی جرائم اور مظالم کا مقابلہ کرنے کی تلاش و کوشش کریں۔

News Code 1910828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =