13 مئی، 2022، 10:28 AM

کرناٹک میں ہندو دہشت گردوں نے مسجد پر ہندوؤں کا مذہبی جھنڈا لہرا دیا

کرناٹک میں ہندو دہشت گردوں نے مسجد پر ہندوؤں کا مذہبی جھنڈا لہرا دیا

ہندوستان کے ریاست کرناٹک میں ہندو دہشت گردوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں اضآفہ ہوگیا ہے۔ ہندو دہشت گردوں نے مسجد پر ہندوؤں کا مذہبی جھنڈا لہرا دیا، جبکہ بھارتی حکومت ہندو دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ریاست کرناٹک میں ہندو دہشت گردوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں اضآفہ ہوگیا ہے۔ ہندو دہشت گردوں نے مسجد پر ہندوؤں کا مذہبی جھنڈا لہرا دیا، جبکہ بھارتی حکومت  ہندو دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کرنے والی بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں تیزی آگئی۔ حکومتی سطح پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک کے بعد ہندو انتہا پسند بھی بے لگام ہوگئے۔ ہندو انتہا پسندوں نے کرناٹک کی ایک مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی جھنڈا لہرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع بیلگاوی میں پیش آیا جہاں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک مسجد پر بھگوا پرچم لہرا دیا۔ واقعے کے بعد مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا۔مسلمانوں کی جانب سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مذہبی منافرت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، حالیہ عرصے کے دوران بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندو دہشت گردوں کو بھارت کی مرکزی حکومت کی کے پشتپناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت ہندو دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہے۔

News Code 1910827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha