پاکستان کے شہر کراچی میں بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے جسم پر بال بیرنگ کے نشانات ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایاکہ 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے جسم بال بیرنگ سے زخمی ہیں۔

ادھرعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

News Code 1910826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =