19 اپریل، 2022، 7:15 PM

ایران کی کابل میں تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت/ملزمان کی گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ

ایران کی کابل میں تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت/ملزمان کی گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ

اسلامی جمہورکہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔

خطیب زادہ نے کہا کہ تکفیری حرامی دہشت گردوں نے ایک بار پھر افغانستان کی سرزمین کو ننھے اور معصوم بچوں کے خون سے رنگین اور لہو لہان  کردیا ہے۔ اسلام دشمن وہابی تکفیری حرامزادوں نے رمضان المبارک کی حرمت کو بھی پامال کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں تعلیمی اداروں پر بزدلانہ اور مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

News ID 1910563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha