پاکستان کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ  میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی وزير اعظم  شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جعمے کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔ جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

News Code 1910522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =