ایرانی وزارت خارجہ میں افغانستان کے ناظم الامور طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کابل میں ایرانی سفارت خانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر ہونےو الے حملوں کے متعلق تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کابل میں ایرانی سفارت خانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر ہونےو الے حملوں سے متعلق تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ایرانی سفارتخانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفارتخانوں اور قونصلخانوں کی حفاظت حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے افغانستان میں قونصلخانہ سے متعلق تمام امور کو متوقف کردیا ہے اور افغانستان کی وزارت خارجہ کے اطمینان کے بعد ہی قونصلخانوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

News Code 1910475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =