آج دنیا میں ہر شخص یمن کے خلاف جارح طاقتوں کی شکست کی بات کررہا ہے

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج دنیا میں ہر کوئی یمن کے خلاف جارح طاقتوں کی شکست کی بات کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ  عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ آج دنیا میں ہر کوئی یمن کے خلاف جارح طاقتوں کی شکست کی بات کررہا ہے۔ انھوں نے رمضان المبارک میں اپنے خطاب میں کہا کہ صبر بہت بڑي عبادت ہونے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کا اہم ہتھیار بھی ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ  دشمن پابندیوں کے ذریعہ امت مسلمہ کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے اور اس طرح وہ امت مسلمہ میں مایوسی پیدا کررہا ہے۔ لیکن جب وہ امت مسلمہ میں بیداری اور ہوشیاری کا احساس کرتا ہے تو اس وقت خود دشمن مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔ عبدالملک الحوثي نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب نے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا اور سعودی عرب کے سنگين جرائم پرعالمی اداروں نے بھی سکوت اختیار کیا ، لیکن یمنی عوام نے صبر و استقامت کے ساتھ جارحین کا مقابلہ کیا اور آج دنیا میں ہر کوئی سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی شکست کی بات کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا اور یہی بات اس کی تاریخی شکست کا مظہر ہے۔

News Code 1910474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha