9 اپریل، 2022، 5:47 PM

سعودی عرب کا رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین، حج ادا کر سکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین، حج ادا کر سکیں گے۔ کورونا وائرس  کے باعث گزشتہ 2 برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

News ID 1910440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha